اسلام آباد(پاکستان امیج )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ با ئولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ حارث رئوف، شاہین اور نسیم شاہ مجھے دے دیئے جاتے تو ان کو میگا سٹار بنا دیتا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی۔سابق فاسٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کا بھی ہاکی والا حال کیا جارہا ہے، مینجمنٹ اور ٹیم میں مسلسل تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔
Pakistan Image