عید سے پہلے بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد( پاکستان امیج)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا، مارگلہ اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نے کیس سماعت کی۔وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں۔

اس لیے عدالت حاضر نہیں ہوسکتیں۔ ۔بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسرکوہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے پولیس کو چوبیس مارچ تک بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *