شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے کیس کی سماعت کی،شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کیساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، شہریار آفریدی آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *