ڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(پاکستان امیج) آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل بھی آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *