ورلڈکپ کی تیاریاں، جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج)ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ چار میچز کی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام اسپورٹس کے فوکل پرسن اولمپیئن خواجہ جنید، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 مارچ کو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 13 مارچ کو آخری میچ اسلام آباد میں رکھ گیا ہے۔واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *