وینا ملک کے اپنے انداز میں نعت خوانی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی(پاکستان امیج)وینا ملک ایک مشہور اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور مختلف ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔ وہ ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں۔ ان کے بارے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ خبریں اور افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں وینا ملک دوبارہ میڈیا انڈسٹری میں سرگرم ہوئی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

اس رمضان میں وینا ملک نے ایک منفرد انداز میں ماہ مقدس کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مختلف رنگوں کے لباس میں نعتیں پڑھتے ہوئے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، جن میں نارنجی سے گلابی تک کے رنگ شامل ہیں۔

لوگ وینا ملک کو رمضان کا مذاق اڑانے اور اس کا صحیح طریقے سے احترام نہ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے کہا ہے کہ ان کے نعتیں پڑھنے کی ویڈیوز کو اس انداز میں پیش کیا کہ وہ رمضان کی روح کو نہیں سمجھتیں۔

کچھ افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے جب کہ لوگوں نے انہیں یہ بھی یاد دلایا کہ جس طرح وہ کر رہی ہیں، یہ اصل اسلام نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *