اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج) سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیئے،اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔

اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *