کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 1500 روپے بڑھ کر3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر2 لاکھ 58 ہزار487 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *