رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس کہاں ہوگا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 28 فروری بروز جمعہ (بمطابق 29 شعبان المعظم) پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *