اسلام آباد (پاکستان امیج) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرانے کا عمل جاری ہے، نیب نے جانچ پڑتال کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد رہنما مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرکے 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
Pakistan Image