قومی بلے باز فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

لاہور(پاکستان امیج) قومی جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔

فخر زمان لیگز پر این او سی کے معاملے اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی دلبرداشتہ ہوئے تھے۔ فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان 86 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فخر زمان حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *