اروشی روٹیلا نے تامل فلموں کی کمائی میں عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلموں کی کمائی میں آگے نکل گئیں انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اروشی روٹیلا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی نئی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے ہیں، ان کی فیس عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر کے معاوضے سے تجاوز کر گئی ہے۔اروشی نے ڈاکو مہاراج کے لیے 9.2 کروڑ روپے چارج کیے جبکہ عالیہ بھٹ نے آر آر آر کے لیے 9 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے۔اروشی روٹیلا کو فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *