دوران میچ ریفری نے میسی کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی

میکسیکو سٹی(پاکستان امیج )میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو میچ کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکن ریفری کو لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال (CONCACAF) نے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران 19 فروری کو انٹر میامی اور اسپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے انٹر میامی نے 1 صفر سے جیت لیا۔

کھیل کے بعد اورٹیز نے میسی سے آٹوگراف مانگا۔ اگرچہ اس عمل پر ریفری نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگ لی، تاہم سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال نے فیصلہ کیا کہ ریفری نے اصول توڑے جس کی وجہ سے انہیں 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دراصل میکسیکن ریفری نے اپنے قریبی معذور رشتے دار کے لیے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر سے آٹوگراف کی درخواست کی تھی جو ان پر بھاری ثابت ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *