مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، لاہور سمیت کئی شہروں میں بوندا باندی

لاہور(پاکستان امیج)مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی، موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔

قصور، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بادل برسنے کی بھی پیشگوئی کر دی گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنا دی گئی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان پیدا ہوگیا۔

لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *