سونا مزید مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *