پاکستان کیخلاف سینچری پر انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (پاکستان امیج) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمنکار بھی کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں جیسے ہی بھارت نے پاکستان کو شکست دی، انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ویرات کوہلی کی گراؤنڈ سے تازہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں سرخ دل والی ایموجی اور ہاتھ جوڑنے والی ایموجی پوسٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *