راکھی ساونت نے اپنی بائیو پک کا اعلان کر دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین متنازعہ اداکارہ و متنازع رقاصہ راکھی ساونت ( فاطمہ) نے اپنی بائیو پک بنانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ ان زندگی پر مبنی بائیو پک بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں نہیں جانتی کہ ہدایت کار کون ہیں، گلوکار کون ہیں، تاہم اس میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے عالیہ بھٹ اور ودیا بالن سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متنازع اداکارہ کی جانب سے کی گئی اس پریس کانفرنس کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے ان کا مذاق اڑایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *