دبئی (پاکستان امیج )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جاری ہیں جس میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل فینز پر کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں اداکارہ راکھی ساونت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔راکھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران راکھی نے ایک شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس پر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا نام لکھا ہوا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لئے وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image