20 سال صرف ’ٹائم پاس‘ کیا؛ اپنی شادی پر آدر جین کو یہ اعتراف مہنگا پڑ گیا

ممبئی (پاکستان امیج) اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دولہے میاں کی چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا، لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔

آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا تھا کہ مجھے دنیا کی حسین ترین خاتون کا ساتھ نصیب ہو۔

ادکار نے کہا کہ میں نے 20 سال ٹائم پاس کیا لیکن اب میں تمھارے ساتھ ہوں۔ تمھارا ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آدر جین کا اس سے پہلے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ افیئر تھا جس کا بریک اپ 2023 میں ہوا۔

آدار جین کے ٹائم پاس ریمارکس کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے محبت کے نام جس جس کو دھوکا دیا اسے اب ٹائم پاس کہہ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *