ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری لیکن روانگی کب ہوگی؟ شیڈول سامنے آگیا

لاہور (پاکستان امیج) مودی حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم آج رات بھارت روانہ ہو گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستانی ٹیم کو بھارت روانگی کیلئے ویزے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت قبل دیئے گئے ہیں، ویزوں کی درخواست کے باوجود بھارت کی جانب سے حسب معمول ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا بالآخر پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کو احتجاجی خط لکھ دیا تھا جس کے بعد 33 ٹیم ممبرز کو ویزے جاری کئے گئے جن میں 15 ارکان پر مشتمل ٹیم اور 3 ریزرو کھلاڑی شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا ایونٹ 5 اکتوبر کو شروع ہونا ہے تاہم پاکستان 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا جس کیلئے شاہین آج رات براستہ دبئی بھارت جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *