سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع

اٹک(پاکستان امیج)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک جیل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی پیش ہوئے، ایف آئی اے کی ٹیم بھی سائفر کیس کی سماعت میں موجود تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *