درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھنے پر اداکارہ میرا کے برطانیہ داخلے پر پابندی، بہن نے تفصیلات شیٗئر کردیں

لاہور (پاکستان امیج) فلمسٹار اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے بتایاکہ ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھی تھی، اس وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کی مدت پوری ہوگئی۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بیٹی پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد تھی جو کہ اب مکمل ہوچکی،اب اداکارہ کی بہن نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس وجہ سے بھی ان پر پابندی لگی۔

شائستہ عباس کا کہنا تھا کہ میرا نے خاندان کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں والد کئی دہائیاں قبل انتقال کر گئے تھے، والد کی وفات کے بعد میرا نے گھر کے اخراجات اٹھائے اور تمام بہن اور بھائیوں کو اچھی تعلیم کے لیے لندن منتقل کیا۔ان کے مطابق 10 سال قبل درخواست فارم میں میرا کی جانب سے غلط انگریزی لکھنے کی وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *