سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(پاکستان امیج) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 166 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ضلع سوات و گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ کی گہرائی 80 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *