کراچی(پاکستان امیج)مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا،سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے کہاکہ جسمانی ریمانڈ کیلئے ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کریں۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مصطفی عامر اغواء اورقتل کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ 6جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا ءکیاگیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا، پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا، ملزم سے مغوی کا ایک موبائل فون برآمد کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم پہلے کتنے مقدمات میں مفرور تھا؟
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ ملزم کا سی آر او پیش کیا ہے، 5مقدمات درج ہیں۔
ملزم ارمغان نے کہاکہ مجھ پر تشدد کیا گیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ تشدد کا کوئی نشان نہں ہے۔
عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ جیل میں علاج یا معائنے کی درخواست دی تھی؟
ملزم ارمغان نے کہاکہ میں شاک میں تھا۔
عدالت نے کہا کہ پولیس کسٹڈی کی درخواست کس بنیادپر مسترد کی گئی؟
اے پی جی نے کہاکہ منتظم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر جے آئی ٹی بنانے کا آرڈر کیا، مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے،ملزم سے لیپ ٹاپ ملے ہیں جن کا فرانزک کروانا ہے۔
ملزم ارمغان نےکہاکہ میں نے مصطفیٰ کو نہیں مارا، مجھے پھنسایا جارہا ہے۔
بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
Pakistan Image