چیئرمین نے کہاجس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ، لطیف کھوسہ

اٹک (پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ چیئرمین نے کہاہے جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کا جواز نہیں بنتا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے حشر کردیا ، عوام فاقوں پر آئی ہوئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں نے سب سیاسی رہنماؤں کی وکالت کی ہے،نوازشریف، بینظیر بھٹو، زرداری کی وکالت کی ہے،ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا وکیل کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *