اداکارہ نازش جہانگیر بالی میں موج مستیوں کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر بالی میں موج مستیوں کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

نازش جہانگیر متنازع آراء اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہیں لباس کے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اداکارہ ان دنوں انڈونیشیا میں ویکیشن کے دوران سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ریلز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے، کئی فینز نے بولڈ لباس میں تصاویر دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایسا لباس پہن کر مزید پروجیکٹس اور کام حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان کا موازنہ علیزے شاہ سے بھی کیا۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر کے انسٹاگرام پر 1.3 ملین فالوورز ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *