حکومت نے دسمبر 2024 میں کتنا قرض لیا اور مقامی قرض کہاں تک پہنچ گیا ہے؟ بڑا انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا اور دسمبر 2024 تک حکومتی قرضوں کا اسٹاک 71647 ارب روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک حکومت کا قرض 9.9 فیصد بڑھا ہے اور حکومت کا مقامی قرض سال 2024 میں 17.1 فیصد بڑھ کر 49883 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض سال 2024 میں 3.7 فیصد کم ہو کر 21764 ارب روپے ہو گیا۔

سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں حکومت کا مقامی قرض 2723 ارب جبکہ بیرونی قرض 10ارب روپے بڑھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *