الیکشن کے قریب بہت سے لوگ جیل کے اندر اور بہت سے ملک کے باہر ہونگے، منظور وسان

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب دمادم مست قلندر ہوگا، بہت سے لوگ جیل کے اندر اور بہت سے ملک کے باہر ہوں گے۔

منظور وسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑے گی، ہمارا امپائرعوام ہے اور اسی کے ہی ووٹ سے حکومت میں آتے ہیں، امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے، اللہ ان کو ہی بخشے، امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے، پی پی پی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں اور جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوں، جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب تو گرمی بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جاسکتے ہیں، پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیل بھی دیکھنے پڑیں گے، کچھ ترامیم کی گئی ہیں جن پر اعتراضات ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔ منظوروسان نے کہا کہ جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پی پی پی کے لئے خطرہ نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *