آئی سی سی نے سرفراز احمد کو اہم اعزاز سے نواز دیا

لاہور(پاکستان امیج) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کو بھی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کے سفیر مقرر کیےگئے ہیں، سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *