بیرسٹرسیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پشاور ( پاکستان امیج) بیرسٹرسیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔
جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے، دونوں ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *