کیا پی ایس ایل میں مزید ایک ٹیم شامل ہو گی ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف اہم پہلو زیرغور آئے۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے 8 فروری سے 24 مارچ 2024 کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے حتمی شیڈول کی منظوری اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *