جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نہ روکنے پر بائیکاٹ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 8ججوں کے تقرر کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے،چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے 5،5سینئرترین ججوں کے نام زیرغور ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر جسٹس سرفراز ڈوگر کا نام بھی شامل ہے،اس کے علاوہ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی روکنے کا موقف اپنایا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی نہ روکنے پر بائیکاٹ کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر بھی اجلاس کی کارروائی نہ روکنے پر بائیکاٹ کر گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *