ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔
انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں، میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ تاہم وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے آخر میں روہت اور گمبھیر کوہلی کی پشت پر تھپکی دیتے ہوئے دِکھائی دیتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوہلی کو پلیئنگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا تھا۔
Pakistan Image