مہنگی بجلی برداشت نہیں،امیر جماعت اسلامی کا آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاکستان) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کو ناقابل قبول قرار دیکر آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کیا تھا۔ معاہدہ یہ ہے کہ بجلی استعمال ہو یا نہ ہو بوجھ غریب عوام پر آتا ہے۔ عوام اور جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو کیسے برقرار رکھا۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں مقابلہ بد سے بدتر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں طرف سے یہ عوام کو لوٹتے ہیں، مطالبہ ہے کہ فراڈ معاہدے ختم کیے جائیں۔ یہ کمپنیاں ہمارے ہی بینکوں سے قرضہ لیتی ہیں پھر ہم سے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *