بھائی کی شادی، پریانکا کے ہار کی قیمت نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی مہندی پر کروڑوں روپے کا خوبصورت ہار پہنا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کیلئے اداکارہ امریکا سے اپنے شوہر گلوکار نک جونس سمیت سسرال والوں کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔پریانکا چوپڑا ویسے تو تقریبات میں مہنگی جیولری پہننے کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں لیکن اس بار بھائی کی مہندی میں ان کے گلے کا خوبصورت ہار نہ صرف سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ اس کی قیمت نے بھی ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس ہار کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ اداکارہ کا یہ ہار گلابی سونے سے بنا ہے اور چھوٹے ہیرے سے مزین ہے جب کہ اس میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *