کونسا پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کیلئے بڑا خطرہ ہے؟کیویز کپتان کا اہم بیان

لاہور(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخرزمان کو بڑا خطرہ قراردیدیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنرکاکہناتھا کہ فخرزمان ہمارے لئے بڑا خطرہ رہے ہیں،فخرزمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے،فخرزمان فاسٹ اور سپن دونوں بولرز کو اچھا کھیلتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولر ہیں،پاکستان کی بولنگ لائن خطرناک ہو سکتی ہے،محمد حسین نے آسٹریلیا میں پرفارم کیا ہے،فہیم اشرف اچھا آل راؤنڈر ہے۔

مچل سینٹنر نے کہاکہ اچھی تیاری کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،چیمپئنزٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے،چیمپئنزٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا، میراپہلا دورہ ہے یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگی رہی ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہترین گراؤنڈہے،امید ہے اچھی سیریزکھیلنے کو ملے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *