صائم ایوب کو انجری سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کو ڈاکٹروں نے انجری کے بعد 10 ہفتے آرام کی ہدایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صائم ایوب کی قومی ٹیم کے مارچ میں شیڈول دورہ نیوزی لینڈ کیلئے شمولیت بھی فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے ۔

پی سی بی نے مزید بتایا کہ صائم ایوب انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے تاکہ وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو کر کرکٹ میں واپسی کر سکیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی، جس میں صائم ایوب کی شرکت ان کی صحت کی حالت کے مطابق ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *