اسلام آباد(پاکستان امیج)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فچ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کیلئے اہم ہے،مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ ، کثیرجہتی فنانسنگ کیلئے کلیدی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود 12فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24فیصد تھی، جو جنوری میں 2فیصد سے کچھ زائد رہی،معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں،معاشی نمو3فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔
فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ورکرز ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالر سرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر3ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں،زرمبادلہ ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں 22ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں،مجموعی ادائیگیوں میں 13ارب ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس ہیں جو ہمارے خیال میں رول اوور ہونگے،اقتصادی سطح پر کچھ بہتر پیشر فت ہوئی ہے،پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی،صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کرلی ہے ،آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے۔
Pakistan Image