تین ملکی سیریز،جنوبی افریقا کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج)چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی۔ سخت سکیورٹی حصار میں جنوبی افریقی ٹیم کو نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔ٹیم آج آرام کرے گی ۔۔ کل دوپہر سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گی۔

قبل ازیں تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ نجی ایئر لائن کے ذریعہ دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی ٹیم میں میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *