چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

شپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق ملک کے 13 شہروں میں 37 ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں، فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *