ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش و برفباری ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر ہمارا ہے“ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب،سینیئر صحافی مجیب الرحمن شامی،سلمان غنی اور دیگر کی شرکت
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیاہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *