پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں، ترجمان اوگرا کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے حوالے سے خبروں پر ترجمان اوگرا کا اہم بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر قیاس آرائیوں سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر منحصر ہیں،حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ترجمان اوگرا کا مزیدکہنا ہے کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے ،نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے،اس مدت میں قیمتوں پر قیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *