ہانیہ کے ’’ڈمپل‘‘ بارے نیا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (پاکستان امیج)اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جن کا خوبصورت چہرا اور خاص طور پر ڈمپل دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو بھاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاراں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *