ممبئی(پاکستان امیج)بھارت کی خوبصورت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے جدید سٹائل اپنا کر فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کیارا کو ایک مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریبا 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے، کیارا نے سفید کریپ کوچر قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بے حد منفرد نظر آیا۔
کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ اور قدرتی نکھار والا میک اپ چنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا، ان کے ہلکے بران لپ سٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں نے ان کے لک کو مکمل کر دیا۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے اپنی پراعتماد شخصیت اور سٹائل سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔
Pakistan Image