حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی (پاکستان امیج)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم سہیل کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے یادگار دن کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی اسی رنگ کی مناسبت سے شیروانی کا انتخاب کیا۔حریم سہیل کے نکاح کی تقریب میں اداکارہ ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مایوں سے ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر نہیں کی تھیں۔

شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ حریم نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔یاد رہے کہ حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *