سلمان خان کی بہن خوفناک حادثے کا شکار، تصاویر وائرل

لاہور (پاکستان امیج)بالی و وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شویتا نے اسپتال سے اپنی چند تصاویر اور حادثے سے متعلق تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ زندگی حیران کن واقعات سے بھری پڑی ہے، ایک لمحے آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے زندگی ایک موٹر سائیکل آپ کے لیے بھیج دیتی ہے، میں نے خود کو چلنے کے بجائے اڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira)

انہوں نے لکھا ہے کہ ٹوٹی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن شاید قسمت نے سوچا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔شویتا روہیرا نے مزید لکھا کہ سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

یاد رہے کہ شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے آخر میں بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربنڈا سے شادی کرلی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *