بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنی ناکامیوں کی وجہ بتا دی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

ایشا نے کہا کہ میں نے کئی اچھے پروجیکٹس کو ٹھکرایا، اور اگر میں انہیں کرتی تو میرا کیریئر مختلف ہوتا۔”

ایشا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انکار کرنے والی فلموں کی فہرست بہت طویل ہے، اور اگر وہ ان پروجیکٹس میں کام کرتیں تو ان کی فلمی کامیابیاں مختلف ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست بتاؤں تو لوگ مجھے چپل ماریں گے۔ ایشا دیول نے 2012 میں بزنس مین بھرت تختیانی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایشا کو ویب سیریز ‘ہنٹر ٹوٹے گا نہیں توڑے گا’ میں دیکھا گیا، جبکہ ان کے بھائی سنی دیول کی فلم ‘غدر 2’ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *