ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

ملتان (پاکستان امیج) ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

نجی ٹی وی روزنامہ جنگ کے مطابق 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوم کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل ایل پی جی باؤزر میں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقلی کے دوران دھماکے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *