شراب و اسلحہ برآمدگی کیس؛علی امین کی عدم پیشی ، وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے،سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے سماعت کی،پولیس کی تعمیل رپورٹ آج بھی عدالت پیش نہ کی گئی۔

وکیل ظہور الحسن نے کہاکہ ملزم شریف بندہ ہے، پیش ہو جائے گا، عدالت نے کہاکہ اگر شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں،عدالت نے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *