چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کر دی

واشنگٹن (پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکا کےکرکٹ کوچز کو پاکستان میں تربیت دینےکی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے واشنگٹن میں یو ایس اےکرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جوناتھن ایٹکیسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانےکے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرےگا۔ محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔

محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنےکے لیے پاکستان آنےکی دعوت بھی دی۔

یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *